برطانیہ میں منکی پاکس وائرس کے کیسز کی تعداد 57 ہوگئی

برطانیہ میں منکی پاکس وائرس کے 36 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں منکی پاکس وائرس کے 36 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ میں بھی پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کو کنٹرول کرنا ممکن ہے، اس بات کا ثبوت نہیں کہ وائرس میں تبدیلی واقع ہوئی ہو۔ طبی ماہرین کہتے ہیں منکی پاکس کی صورتحال کوویڈ جیسی نہیں ہے۔ اس سے قبل فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو گھر پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک کئی یورپی ممالک، امریکہ اور کینیڈا میں منکی پاکس وائرس کے متعدد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔

News Code 1910964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =