برطانیہ میں منکی پاکس کے11 نئے کیس سامنے آگئے

برطانیہ میں منکی پاکس کے11 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 20 ہوگئی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں منکی پاکس کے11 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 20 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد وائرس سے شدید متاثر نہیں۔  انہوں نے کہا کہ جی7 ممالک کے وزرائے صحت کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ منکی پاکس کےخلاف مؤثر ویکسین کی مزید خوراکیں حاصل کرلی ہیں۔ 

ادھر ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی وائرل انفیکشن ہیومن اسمال پاکس سےمشابہ ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق منکی پاکس کے مریض کو صحت مند ہونے میں چند ہفتے لگتے ہیں۔ وائرس کا عوام میں پھیلنے کا خطرہ بدستور کم ہے۔ 

News Code 1910925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =