ایران، ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ہندوستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران اور ہندوستان کے اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران اور ہندوستان کے اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے تہران اور دہلی کے درمیان اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں باہمی تعلقات کو مزيد فروغ دینے پر تاکید کی۔

ہندوستانی وزير خارجہ ایس جے شنکر نے بھی باہمی گفتگو میں ایران اور ہندوستان کے باہمی تعلقات کو مطلوب اور اچھی سطح پر قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایرانی وزير خارجہ کو ہندوستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے ایرانی وزیر خارجہ نے قبول کرلیا ۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں افغانستان، یوکرائن اور یمن کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1910917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =