پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق کھلاڑیوں میں اکمل حسین، عبداللّٰہ، اشتیاق خان، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، محمد عبداللّٰہ اور حمادالدین شامل ہیں۔ 

اسی طرح رضوان علی، عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور اور غضنفر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

اس 20 رکنی ٹیم میں ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان، رومان اور افراز بھی شامل ہیں۔  واضح  رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 23 مئی سے جکارتہ میں کھیلا جائے گا۔

News Code 1910861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =