5 مئی، 2022، 12:03 PM

امریکی وزیرِ خارجہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

امریکی وزیرِ خارجہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کو کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 8 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار 490 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد امریکہ بھر میں 10 لاکھ 23 ہزار 513 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

News ID 1910739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha