بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف درخواست دائرکرنے والی طالبات کوامتحان نہیں بیٹھنے دیا گیا

ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف درخواست دائرکرنے والی دو طالبات کو کالج کے فائنل امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف درخواست دائرکرنے والی دو طالبات کو کالج کے فائنل امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔ دونوں باحجاب طالبات دیگرطلبا کی طرح جب امتحان دینے کالج پہنچیں تو کالج انتظامیہ نے انہیں کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونےدیا۔برقع پہنی طالبات 45 منٹ تک کالج پرنسپل اوراساتذہ سے امتحان میں بیٹھنے کے لئے اجازت کی درخواست کرتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔

کرناٹک میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندوانتہاپسندوں کی حامی کرناٹک ہائیکورٹ اوربھارتی سپریم کورٹ مسلمان طالبات کی حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست رد کرچکی ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک اور تعصب کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندو انتہا اور دہشت گرد تنظیمون کو بھارت کی حکمراں جماعت کی حمایت حاصل ہے۔

News Code 1910590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • zafar Iqbal IN 15:57 - 2022/04/22
      0 0
      شرمناک صورت حال ہے، اللہ رحم کرے۔