تل ابیب میں گذشتہ رات فلسطینی جوان کے حملے میں ہلاک صہیونیوں کی تعداد 3 ہوگئی

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کل رات شہادت طلبانہ حملے میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، جبکہ متعدد صہیونی زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کل رات شہادت طلبانہ حملے میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، جبکہ متعدد صہیونی زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی جوان رعد فتحی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظآلم کے جواب میں کل رات تل ابیب میں فائرنگ کرکے 2 صہیوییوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا ، جبکہ 14 صہیونی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے ميں ایک اور زخمی صہیونی بھی ہلاک ہوگيا ہے جس کے بعد تل ابیب میں فلسطینی جوان کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ بعض دیگر صہیونی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ ادھر بیت دجن علاقہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

News Code 1910429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =