مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو گیس کی قیمت روبل میں ادا کرنی پڑےگی اورانہوں نے یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کےاحکامات پر دستخط کردیئے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ اگر غیرملکی کمپنیوں نے ادائیگیاں نہیں کیں تو معاہدے روک دیئے جائیں گے۔ صدر پوتین نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں کے خرچے پر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
امریکہ عالمی عدم استحکام سے منافع کمائے گا، پوتین نے کہا کہ روس کے خلاف معاشی جنگ سالوں قبل شروع ہوگئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس کیخلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
آپ کا تبصرہ