مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کو متعدد بار قتل کی دھمکیاں موصل ہوچکی ہیں اور اب منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سازش رچائی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو جب قتل کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ جس دن میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔ با خبر ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ پاکستان میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ سعودی عرب اور امریکہ دونوں ماضی میں بھی پاکستان کی سیاست پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ