پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے قائد اعظم کے مقاصد پر عمل ہونا چاہیے

پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے23 مارچ یوم تجدید عہد کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو مستحکم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے عوام کوایسا پاکستان چائیے جس کے مقاصد قائد اعظم نے تعین کئے جس میں ان مقاصد سے انحراف نہ کیا گیا ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے23 مارچ یوم تجدید عہد کے موقع پراپنے ایک پیغام میں  کہا ہے کہ ملک کو مستحکم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے عوام کوایسا پاکستان چائیے جس کے مقاصد قائد اعظم نے تعین کئے جس میں ان مقاصد سے انحراف نہ کیا گیا ہو۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ 75سالوں میں پاکستان میں آئین کا حشر کیا ہوا رول آف لا کی کیا کیفیت ہے؟ جمہوریت کی صورتحال اور شہری حقوق کی کیا کیفیت ہے اورمعاشی حوالے سے کیا حقائق ہیں ملک کو تمام چیلنجز سے نکالنے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ داخلی و خارجی مسائل کے حل کیلئے مربوط اور مضبوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد میں اسلامی معاشرے کا قیام اسلامی جمہوری نظام کا نفاذ،مسلم تہذیب و ثقافت کی ترقی، اردو زبان کا تحفظ و ترقی، سیاسی و معاشی ترقی اورپرُ امن فضا کا قیام شامل ہیں قرارداد پاکستان جہاں عوام کو وطن دوستی اور حب الوطنی کی طرف متوجہ کرتی ہے وہاں آئین کی بالادستی قانون پر عمل داری اور جمہوریت وانصاف جیسی ذمہ داریوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے ہم ایسے وقت میں یوم پاکستان منارہے ہیں جب ملک کو بے شمار داخلی خارجی مسائل کا سامنا ہے خطے کی صورتحال تبدیل ہورہی ہے عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جبکہ ایک عالمی وبا نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسی جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے جو تحریک پاکستان کے وقت تھا جب کسی قسم کے تعصبات نہیں تھے آج بھی شر پسند قوتوں سے خبردار رہتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا جو ملک میں تعصب انتہا پسندی اور شدت پسندی کو ہوا دیتی ہیں پاکستان کو لاحق تمام داخلی و خارجی خطرات اور امراض کا علاج یہی ہے کہ عوام بیدار متحد اور منظم ہوں ہمیں اس عظیم دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنا ئیں گے اور کورونا جیسے چیلنجزکامقابلہ کرینگے بدامنی لاقانونیت شہری آزادیوں کی بندش مہنگائی اور دیگر عوامی مشکلات حل کر نے کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

News Code 1910250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha