علامہ ساجد علی نقوی
-
امام خمینیؒ نے ظلم کے اندھیروں میں انسانیت کی شمع روشن کی، علامہ ساجد علی نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کے مطابق حضرت امام خمینی نے عالمی صہیونیت اور سامراج کے ظلم و استحصال اور جبر و استبداد کے ہاتھوں ستائی ہوئی مظلوم انسانیت کو ذلت و بے بسی کی پستیوں سے نکال کر شرف انسانیت سے ہمکنار کردیا۔
-
علامہ ساجد نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے بھکر داخلہ پر پابندی عائد
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر پنجاب کے ضلع بھکر میں محرم الحرام کے دوران داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
-
امام حسینؑ کایوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے، علامہ ساجد علی نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے 3شعبان المعظم نواسۂ پیغمبر اکرم، محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ حسین ابن علی علیہ السلام کا یوم ولادت انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے۔
-
انقلاب اسلامی مفاداتی نہیں آفاقی شعوری انقلاب ہے،علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ 1979ءمیں انقلاب اسلامی جن آفاقی اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جس پر امت مسلمہ اور تمام باشعور انسان متحد و متفق ہے
-
پیغمبر گرامی (ص)کی ذات بابرکت امت مسلمہ کے درمیان وحدت و اخوت کا مرکز و محور ہے، علامہ ساجد علی نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ختمی مرتبت، محبوب خدا، پیغمبر اکرم (ص) اور امام ششم حضرت امام جعفر صادق (ع) کے میلاد مسعود اور ہفتہ وحدت کے اختتام پر امت مسلمہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں یہ امت، امت واحدہ ہے۔