23 مارچ، 2022، 10:44 AM

پاکستان کے قومی دن کی مرکزی تقریب میں پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کی شرکت

 پاکستان کے قومی دن کی مرکزی تقریب میں پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کی شرکت

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاکستان کے صدرِ عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاکستان کے صدرِ عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ایئر مارشل ظہیر احمد بابر بھی یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب میں موجود ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

صدرِ عارف علوی کی آمد پر خصوصی بگل بجایا گیا، اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں تقریب کے تمام شرکاء کھڑے  ہو گئے۔

صدرِ عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اتحاد اور تعاون سے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔

عارف علوی نے کہا کہ  پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، ہم نے آزادی کے تحفظ کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

News ID 1910248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha