مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد کے لیے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ جمعہ کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔ یہ اجلاس انہوں نے آئین کی شق 54 (3) اور شق 254 کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہوگا جسے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی غرض سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے یہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس بلانے میں تاخیر پر اپوزیشن نے او آئی سی کانفرنس کا انعقاد روکنے کی دھمکی دی تھی تاہم اب حکومت نے اجلاس بلالیا ہے۔
آپ کا تبصرہ