روسی صدر کی ٹی وی پر جاری تقریر کی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں

روسی صدرولادیمیرپوتین کی ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کی جانے والی تقریرکی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدرولادیمیرپوتین کی ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کی جانے والی تقریرکی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق روسی صدرولایمیرپوتین ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کریمیا کے یوم الحاق کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹی وی پرجاری ان کی تقریر کی  براہ راست نشریات بند ہوگئیں۔ روسی حکام کا کہنا تھا کہ صدرکی براہ راست تقریرتکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوئی جسے فوری بحال کردیا گیا۔

صدرپوتین نے اپنے خطاب میں کہا کہ  یوکرائن پرحملہ ضروری تھا کیونکہ امریکہ یوکرائن کو روس کے خلاف استعمال کررہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرائن میں غالب رہے گا۔روس یوکرائن میں روسی بولنے والے لوگوں کی نسل کشی نہیں کرنے دے گا۔

News Code 1910204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha