میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران تصادم میں 17 افراد ہلاک

میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین کے درمیان تصادم  کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی فٹ بال لیگ میں کوئریٹارو اور اٹلاس کے مابین کھیل کو شروع ہوئے 62 منٹ ہوئے تھے کہ اس دوران دونوں ٹیم کے شائقین میں تصادم ہوگیا، زخمی ہونے والے افراد میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس دوران سکیورٹی عملے نے فٹ بال گراؤنڈ کے تمام مرکزی اور ذیلی دروازے کھول دیے تاکہ شائقین بشمول خواتین اور بچے نکل سکیں۔ 

لیگ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں تشدد کی مذمت کی۔  لیگ کے صدر میکل ایریولا نے کہا کہ کھیل دوبارہ شروع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سکیورٹی کی کمی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ 

News Code 1910077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha