مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے آج صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستنای وزیر اعظم کا دورہ ماسکو یوکرائن کی جنگ کے نذر ہوگیا ہے روسی حکام کی اسو قت پوری توجہ یوکرائن جنگ پر مرکوز ہے۔
آپ کا تبصرہ