مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار پاکستان کے دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بِل گیٹس پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ بِل گیٹس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق بل گیٹس کو کورونا، پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق بل گیٹس پاکستان کا ایک روزہ دورہ کر کے آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار پاکستان کے دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1909884
آپ کا تبصرہ