پابندیوں کا خاتمہ اور ایرانی عوام کے حقوق کا احترام ضروری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ائیرلینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ اور ایرانی عوام کے حقوق کا احترام ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ائیرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کوونی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ اور ایرانی عوام کے حقوق کا احترام ضروری ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے انرجی، سائنس و ٹیکنالوجی ، صنعت اور زراعت کے شعبوں میں دونوں ممالک  کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران مستقل اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ صدر رئیسی نے آئیر لینڈ کے عالمی سطح پر سیاسی و اقتصادی تعلقات  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے مقابلے میں آئیرلینڈ کے استقلال کی حمایت کرتے ہیں۔

اس ملاقات میں ائیر لینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کاوونی نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے اور آئیر لینڈ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News Code 1909857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha