مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے سائبر اسپیس اکاؤنٹ میں انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر عوام کی شاندار اور بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کو ایرانی عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ آپشنز جو ہمشہ میز پر باقی رہیں گے اور جنھیں میز سے کبھی ہٹایا نہیں جائےگا ، ان میں پر امن ایٹمی پروگرام کا تسلسل، دفاعی صلاحیتوں میں فروغ اور علاقائی امن و سلامتی کو مضبوط بنانا شامل ہیں اور یہ وہ آپشنز ہیں جنھیں ایرانی عوام کی شاندار اور بھر پور حمایت حاصل ہے اور ہ ہمیشہ میز پر باقی رہیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر عوام کی شاندار اور بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کو ایرانی عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
News ID 1909827
آپ کا تبصرہ