مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے ہم مضبوط اور مستحکم معاہدے کی تلاش و کوشش میں ہیں۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں ۔
امریکہ کی غلطی کو سب نے قبول کیا
معاہدے کی ضمانت کے بارے میں ایران کی بعض تجاویز الفاظ میں تبدیل اور معاہدے کا حصہ بن گئي ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ویانا میں سبھی فریقوں نے اس بات کو قبول کرلیا ہے کہ امریکہ نے معاہدے سے خارج ہوکر غیر قانونی اقدام کیا اور مشکلات پیدا کیں اور آئندہ اس قسم کی روش کی روک تھام ہونی چآہیے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ایران ایک مطمئن اور قابل اعتماد معاہدے کی تلاش کررہے ہیں۔
انھوں نے قبول کیا ہے کہ امریکہ کو دوبارہ معاہدے سے خارج نہیں ہونا چاہیے گذشتہ سالوں میں امریکہ نے معاہدے سے خارج ہوکر بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ، امریکہ کو آئندہ ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تمام فریقوں نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ امریکہ کی معاہدے سے خارج ہونے کی غلطی کو سب نے تسلیم کیا ہے۔
پیشگی شرط ناقابل قبول
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں کسی بھی پیشگی شرط کو قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی عارضی معاہدے کو قبول کریں گے۔
ہم یمنی عوام کے ساتھ ہیں
خطیب زادہ نے یمن کی صوورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ یمنی عوام کے ساتھ ہیں تاکہ ان کی مظلومانہ آواز دنیا تک پہنچتی رہے۔ ہم نے یمن کے مسئلہ کو یمنی یمنی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن جو ممالک اپنے ہتھیار فروخت کرنا چاہتے ہیں وہ یمن میں جنگ جاری رکھنے کی حمایت کررہے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران ، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں خطے میں امن وسلامتی برقرار کرنے کے لئے انجام دی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ