گھانا میں ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

گھانا کے شہر بوگوسو میں موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے ہونے والے ہولناک دھماکے میں اب تک 17 افراد ہلاک جبکہ 59 زخمی ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گھانا کے شہر بوگوسو میں موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے ہونے والے ہولناک دھماکے میں اب تک 17 افراد ہلاک جبکہ 59 زخمی ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، موٹر سائیکل سے ٹکرانے والے ٹرک میں دھماکہ خیز مواد سے بھری درجنوں پیٹیاں رکھی تھیں جنہیں کان کنی کی غرض سے لے جایا جارہا تھا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ زمین میں کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا جبکہ ارد گرد کی درجنوں عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔

گنجان آباد علاقے کی وجہ سے دھماکے میں شدید تباہی پھیلی جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا اور حادثے کی جگہ سے اٹھنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل نے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گھانا حکام کے کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں تاہم زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

News Code 1909577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =