تل ابیب اور بندر یافا میں تین دھماکے ہوئے ہیں

مقبوضہ فلسطینی علاقہ تل ابیب اور بندر یافا میں تین دھماکوں کی آوازیں سنائي دی گئی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ تل ابیب اور بندر یافا میں تین دھماکوں کی آوازیں سنائي دی گئی ہیں ۔اسرائيلی ذرائع کے مطابق تل ابیب اور بندر یافا میں تین دھماکے ہوئے ہیں۔ اسرائيلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے تین میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ اسرائيلی فوج ان کے بارے میں تحقیق کررہی ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے فلسطینی اسیر ہشام ابو ہواش کے بارے میں اسرائیل کو متنبہ کیا ہے ۔ ابوہواش نے 138 دنوں سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے جس کی وجہ سے اس کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

News Code 1909345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =