ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی ہندوستانی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری افغانستان کے موضوع پر سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخآنی افغانستان کے موضوع پر سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

اس سے قبل ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے افغانستان کے موضوع پر تیسری علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ افغان عوام  اور قبائل امن و صلح کے خواہاں ہیں لیکن امریکہ نےاس سلسلے میں مکر و فریب سے کام لیا اور اس کا افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں کوئی پروگرام نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کو آج ایک طرف داعش دہشت گرد گروہ کا خطرہ درپیش ہے اور دوسری طرف قبائلی اور داخلی جنگ کا خطرہ بھی ہے جس کی بنا پر ہمسایہ ممالک اور غیر ہمسایہ ممالک سبھی کو تشویش لاحق ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ہمہ گیر اور جامع حکومت کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ایسی حکومت کا قیام ضروری ہے جس میں افغانستان کے تمام قبائل اور سیاسی گروہ موجود ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ایران افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے اور اس مشکل کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے تمام وسائل بروی کار لانے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1908795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha