29 اکتوبر، 2021، 11:25 AM

پاکستانی سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس عمارت کو گرانے کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی

پاکستانی سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس عمارت کو گرانے کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دے دی

پاکستانی سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری نے ریلوے کی زمین پر تعمیر ہونے والے تجوری ہائٹس عمارت کو گرانے کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ  کی کراچی رجسٹری نے ریلوے کی زمین پر تعمیر ہونے والے تجوری ہائٹس عمارت کو گرانے کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں تجوری ہائٹس کے بلڈر کے وکیل رضا ربانی پیش ہوئے۔ رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ بلڈر تجوری ہائٹس کی عمارت گرانے پر رضا مند ہیں، مناسب وقت دیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 2 ہفتوں کی مہلت دے رہے ہیں تجوری ہائٹس گرا دیں۔تجوری ہائٹس کے وکیل رضا ربانی نے کہا کہ 2 ہفتوں کا ٹائم بہت کم ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے بلڈنگ کی ڈیمولیشن کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دے دی جبکہ متاثرین کو 3 ماہ میں رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کمشنر کراچی تجوری ہائٹس کی ڈیمولیشن کے عمل کی نگرانی کریں۔

تجوری ہائٹس کے وکیل رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ یہ بلڈنگ کمشنر کراچی کی تحویل میں ہے، عمارت میں موجود دفتر سے الاٹیز کا ریکارڈ نکالنے کی اجازت دی جائے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی تمام ریکارڈ درخواست گزار کے حوالے کریں، اس کی فہرست بھی بنائیں، سامان کی فہرست آئندہ سماعت پر رپورٹ کے ساتھ پیش کی جائے۔

News ID 1908667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha