21 اکتوبر، 2021، 2:39 PM

ایران کو اپنے 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے

ایران کو اپنے 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ  اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کے 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمسایہ ممالک پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کے 15 ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہمسایہ ممالک پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر نے آج صوبہ مشرقی آذربائیجان اور صوبہ مغربی آذربائیجان کے پارلیمانی نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی ، اس ملاقات میں ارومیہ جھیل کو از سرنو فعال کرنے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشرقی اور مغربی آذربائیجان کے نمائندوں نے اس ملاقات میں  دونوں صوبوں میں پانی کی مشکل اور دیگر مشکلات کی طرف صدر ابراہیم رئیسی کی توجہ مبذول کی۔ دونوں صوبوں کے نمائندوں نے صوبوں میں جاری  نامکمل پراجیکٹوں کی تکمیل کے سلسلے میں بھی حکومت کی حمایت اور مدد پر زوردیا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے نامکمل پراجیکٹوں کی تکمیل کو حکومت کی اولین ترجیحات میں قراردیتے ہوئے کہا کہ مغربی اور مشرقی آذربائیجان سرحدی صوبے ہیں  اور سرحدی صوبوں ميں سرحدی مارکیٹوں کے قیام کے ذریعہ اقتصادی اور تجارتی رونق کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ 15 ممالک ہمارے ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمیں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنے ہمسایہ ممالک پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں ایران اور ایران کے ہمسایہ ممالک کی خیر خواہ نہیں ہیں اور ہم اسرائيل کو ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News ID 1908587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha