18 اکتوبر، 2021، 9:26 AM

پاکستان میں غربت میں اضافہ / بےروزگار افراد کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی

پاکستان میں غربت میں اضافہ / بےروزگار افراد کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی

دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے غربت کے خاتمہ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں غربت اور بے روزگاری میں مزید اضآفہ ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے غربت کے خاتمہ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں غربت اور بے روزگاری میں مزید اضآفہ ہوگيا ہے۔

کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد غربت کا شکار ہوگئی۔

ہر سال 17 اکتوبر کو غربت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن غریبوں اور مفلسوں کے مصائب پر روشنی ڈالنے کے علاوہ غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔

غربت کا خاتمہ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گول ( ایس ڈی جی ) کا پہلا مقصد ہے۔ ایس ڈی جی کے تحت2030 ء تک دنیا سے غربت کے خاتمے کا ہدف رکھا گیا ہے۔تاہم دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی کورونا کی وبا کے نتیجے میں تخفیف غربت کے لیے ہونے والی کوششیں رک گئیں بلکہ معاملہ برعکس ہوگیا اور غربت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں2018-19 میں دیہاتوں میں غربت کی شرح 27.6 فیصد اور شہروں میں 10.7 فیصد تھی۔ کورونا کے دنوں میں حکومت نے غریبوں کی مدد کیلیے احساس پروگرام جیسے اقدام بھی اٹھائے مگر  برق رفتاری سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث یہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

پاکستان کے اقتصادی سروے کے مطابق کووڈ 19کی وجہ سے بیروزگار افراد کی تعداد  20.71 ملین تک بڑھ گئی۔ اور اس میں ہنوز کوئی خاطرخواہ کمی نہیں آئی۔  غربت میں کمی کے لیے حکومت کو کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دیہات اور دور افتادہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی سماجی شمولیت لوکل کمیونٹیز کے ذریعے بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس کے ذریعے ان لوگوں کی سماجی ضروریات کی نشاندہی اور رسائی بہتر ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں روزگار کے مواقع میں اضافہ بے حد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ شہری اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے درمیان تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی کا فرق بھی کم کرنا ہوگا۔

News Code 1908549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha