مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں طالبان کے رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ وعدہ خلافی افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے خواب ٹوٹنے کا باعث بنتی ہے، طالبان انسانی حقوق اور انسانی قانون کے تحت ذمہ داریاں پوری کریں۔
انٹونیو گوٹرس کے مطابق افغانستان کی 80 فیصد معیشت غیر رسمی ہے جس میں خواتین کا نمایاں کردار ہے، خواتین کے بغیر افغان معیشت اور معاشرے کی بحالی کا کوئی راستہ نہیں، ہمیں افغان معیشت دوبارہ بحال کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان معیشت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی یا اصولوں پر سمجھوتہ کیے بغیر بحال کیاجاسکتا ہے، افغانستان میں اقوام متحدہ کی ایجنسیاں طالبان کے تعاون سے کام کررہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ