نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ کی عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے ضمن ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے ضمن ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزيد فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں دونوں ممالک کی ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے پر بھی تاکید کی۔

اس ملاقات میں عراق کے صدر برہم صالح نے عراق کی مدد اور عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں گذشتہ برسوں میں ایران کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزيد مضبوط بنانے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے افغانستان، شام، یمن اور بحرین کی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1908254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =