17 ستمبر، 2021، 12:48 PM

تاجیکستان میں شانگہائي تعاون تنظیم کے 21ویں سربراہی اجلاس کا آغاز

تاجیکستان میں شانگہائي تعاون تنظیم کے 21ویں سربراہی اجلاس کا آغاز

تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں شانگہائي تعاون تنظیم کے 21ویں سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں شانگہائي تعاون تنظیم کے 21ویں سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔ شانگہائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں 12 ممالک رکن اور مبصر کی حیثیت سے شریک ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں میزبان  تاجیکستان کے صدر کے علاوہ قزاقستان، قرقیزستان، بیلاروس، پاکستان، ترکمنستان ازبکستان کے سربراہ موجود ہیں جبکہ روس ، چين، ہندوستان اورمنگولیا کے سربراہ اس اجلاس میں آن لائن شریک ہیں۔ ایران کے صدر اس اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

News ID 1908188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha