مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے پہلے غیر ملکی سفر میں شانگہائی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان کا دورہ کریں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ شانگہائی اجلاس میں ایران کی رکنیت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی شانگہائي اجلاس میں شرکت کے علاوہ تاجیکستان کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں بھی بات چيت کریں گے۔
خطیب زادہ نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں برادر کشی کا راستہ درست راستہ نہیں ہے، افغانستان کی نئی حکومت جامع اور افغان عوام کے ارادوں پر مشتمل ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خآرجہ میں افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے کی سرپرستی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئي ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ماضی کی طرح افغان عوام کی امداد کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ایران افغانستان میں جامع اور پائدار امن و صلح کے حصول کی تلاش و کوشش کا سلسلہ جاری رکھےگا۔
آپ کا تبصرہ