طالبان قیادت سے مذاکرات کے لئے برطانوی وزیر خارجہ قطر روانہ

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب افغان طالبان سے بات چیت کے لیے قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ طالبان قیادت سے ملاقات کریں گے اور افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں اور برطانوی افواج کے ساتھ مترجمی کا کام کرنے والے افغان شہریوں کے انخلا پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے ملاقات کے دوران 4 نکاتی ایجنڈا پر بات کریں گے جس میں افغانستان میں امن و امان یقینی بنانا، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بننے سے روکنا اور افغان شہریوں کے مسائل سے متعلق جواب دہی سمیت طالبان کے انسانی حقوق سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

News Code 1908019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =