21 اگست، 2021، 1:03 PM

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزيد 3 افراد جاں بحق

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزيد 3 افراد جاں بحق

بھارت کے زير انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت کے زير انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  کےمطابق بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

بھارتی فوج نے ترال کے علاقے ناگبرین میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد  کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران تین گھروں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج نے 2 افراد  خالد اور معصب کو ہلاک کردیا تھا۔

News Code 1907875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha