پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 25 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر ہو گئی جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 75 مسافر سوار تھےجن میں سے 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹاکر ٹریفک کوبحال کردیا گیا ہے۔

News Code 1907427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =