3 جولائی، 2021، 10:23 AM

روس کا افغانستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کے منظم اور مضبوط ہونے پر تشویش کا اظہار

روس کا افغانستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کے منظم اور مضبوط ہونے پر تشویش کا اظہار

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی علاقوں میں داعش دہشت گرد دوبارہ سے منظم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی علاقوں میں داعش دہشت گرد دوبارہ سے منظم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت دوبارہ سے منظم ہو رہے ہیں جس پر روس کو تشویش ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن کی مکمل بحالی اور شدت پسندوں کو جڑ سے ختم کیے بغیر افغانستان سے نکلنا عقل مندی نہیں۔

امریکہ نے رواں برس 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس کو خالی کرکے افغان حکومت کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش  نے کئی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کرلی ہے ۔

News ID 1907221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha