2 جولائی، 2021، 8:36 PM

کینیڈا میں سیکڑوں بچوں کی باقیات برآمد ہونے پر عوامی مظاہرہ

کینیڈا میں سیکڑوں بچوں کی باقیات برآمد ہونے پر عوامی مظاہرہ

کینیڈا میں سیکڑوں بچوں کی باقیات برآمد ہونے پر منیٹوبا میں اورنج شرٹ پہنے مظاہرین نے ریلی نکالی اور مغربی ممالک میں نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں سیکڑوں بچوں کی باقیات برآمد ہونے پر منیٹوبا میں اورنج شرٹ پہنے مظاہرین نے ریلی نکالی اور مغربی ممالک میں نسل پرستی  کے خلاف نعرے لگائے۔ کینیڈا میں سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے ملکہ وکٹوریہ اور ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے گرادیئے۔  کینیڈا میں گذشتہ دنوں اجتماعی قبروں سے ایک ہزار قبائلی بچوں کی باقیات ملی تھیں۔ ایک سابق مقامی رہائشی اسکول میں 215 بچوں کی باقیات پر مشتمل ایک اجتماعی قبر ملی تھی۔

یہ اسکول مقامی افراد کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے مغربی ممالک میں نسل پرستی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

News Code 1907214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha