مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں مزدور عمارت کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا ہے واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل بھی امریکی ریاست فلوریڈا میں ای 12 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی ، جس کے نتیجے میں کئی 18 افراد ہلاک جبکہ 145 افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنھیں ابھی تک نکالا نہیں جاسکا جن کی موت یقینی ہے۔
آپ کا تبصرہ