26 جون، 2021، 6:57 PM

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ / دو افراد نے مسلمان کی داڑھی کاٹ دی

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ / دو افراد نے مسلمان کی داڑھی کاٹ دی

کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ی کے واقعات میں اضافہ ہوگيا ہے، کینیڈا کے شہر سسکٹو میں دو افراد نے مسلمان شخص پر حملہ کرکے اس کی داڑھی کاٹ دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ی کے واقعات میں اضافہ ہوگيا ہے، کینیڈا کے شہر سسکٹو میں دو افراد نے مسلمان شخص پر حملہ کرکے اس کی داڑھی کاٹ دی۔ سسکٹون  کے رہائشی پاکستانی کاشف کا کہنا ہے کہ وہ شام کو چہل قدمی سے واپس آرہے تھے جب دو افراد نے ان پر پیچھےسےحملہ کیا اور ان کی داڑھی کاٹ ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور ان پر نفرت انگیز جملے بھی کستے رہے، ان کے ہاتھ میں تیز دھار آلہ بھی گھونپا گیا، جس میں ان کو 14 ٹانکے آئے۔ مغربی ممالک میں  نسل پرستی، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا میں اضآفہ ہوگیا ہے۔

News Code 1907127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha