بغداد میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی عراقی حکام سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عراق کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے عراق کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  سعید خطیب زادہ عراق کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے عراق کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ  قاسم الاعرجی اور عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ  شیخ ہمام حمودی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی اور اہلسنت کے بعض علماء سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ سعید خطیب زادہ نے ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقا ئی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ایران کی عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ ہم عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عراقی حکام نے عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

News Code 1906867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =