12 مئی، 2021، 11:16 PM

پاکستان میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر آگیا/ کل پاکستان میں بھی عید فطر منائي جائےگی

پاکستان میں بھی شوال المکرم کا چاند نظر آگیا/ کل پاکستان میں بھی عید فطر منائي جائےگی

پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز جمعرات یکم شوال المکرم ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز جمعرات یکم شوال المکرم ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی طویل ترین اجلاس کے بعد اس فیصلے پر پہنچی ہے کہ چاند کی شہادتیں درست ہیں اس لیے کل بروز جمعرات عیدالفطر منائی جائے گی۔واضح رہے کہ چاند کی رویت کی شہادتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کئی گھنٹوں کی تصدیق کے بعد ڈیڑھ درجن کے قریب شہادتوں کو درست قرار دیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، محکمہ موسمیات کے ماہرین اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔

News ID 1906491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha