12 مئی، 2021، 2:32 PM

پاکستانی وزیر اعظم کا فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان

پاکستانی وزیر اعظم کا فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سٹینڈ ود غزہ اور سٹینڈ ود فلسطین کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

News ID 1906486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha