7 مئی، 2021، 4:34 PM

قطر کے وزیر خزانہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

قطر کے وزیر خزانہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کو کرپشن، اختیارات اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کو کرپشن، اختیارات اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گوکہ قطر میں اس سے قبل بھی بدعنوانی کے سلسلے میں اعلیٰ سطح پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی حکمرانی میں عمادی اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کی گرفتاری کا حکم دیا تاکہ ان سے عوامی پیسے کے غلط استعمال، اختیارات اور طاقت کے غلط استعمال کے حوالے سے رپورٹس کے بارے میں تفتیش کی جا سکے۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سےمزید تصیلات فراہم نہیں کیں۔

عمادی 2013 سے وزیر خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ قومی فضائیہ قطر ایئر ویز کے ایگزیکٹو بورڈ کے صدر اور قطر نیشنل بینک کے بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

News ID 1906417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha