مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار اور ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو طول دینے اور وقت ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگا۔ عراقچی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کے لئے امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں پہلا قدم بھی امریکہ کو اٹھانا پڑےگا، کیونکہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اس کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرےگا تو اس صورت میں ایران بھی دوبارہ اپنے وعدوں پر عمل شروع کردےگا۔ عراقچی نے کہا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات مثبت سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو طول دینے اور وقت ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگا۔
News Code 1906189
آپ کا تبصرہ