6 اپریل، 2021، 7:58 AM

روسی وزیر خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

روسی وزیر خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج  دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سرگئی لاوروف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میں پاک روس تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

News ID 1905970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha