مسجد نبوی میں رمضان المبارک میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد

سعودی عرب کے حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبوی میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ مدینہ منورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا۔ جنرل پریزیڈنسی کے مطابق نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔  ادھر سعودی عرب کے حکام نے اس سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

News Code 1905930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =