مہرخبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ایک عجائب گھر میں رکھے سابق صدر ٹرمپ کے مجسمے پر سیاحوں کی طرف سے بار بار مکے برسانے کے بعد مومی مجسمے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیکساس کے شہر سان اینٹونیو کے ایک عجائب گھر میں آنے والے سیاح ٹرمپ کے موم سے بنے مجسمے پر مکے مارتے اور اپنے غصے کا اظہار کرتے تھے جس پر انتظامیہ نے سابق صدر کے مجسمے کو ہٹا دیا ہے۔سان اینڈونیو کے عجائب گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جو بعد میں کسی وقت دوبارہ نصب کردیا جائے گا اور ممکن ہے اسے صدر جوبائیڈن کے مجسمے کے ساتھ لگادیا جائے۔
امریکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صرف امریکہ میں ہی مقبولیت میں کمی نہیں آئی بلکہ دنیا بھر میں سابق صدر کی شہرت کو ٹھیس پہنچی ہے، گزشتہ برس اکتوبر 2020 میں برلن کے مادام تساؤ میوزیم سے بھی امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ ہٹا دیا گیا تھا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارتی الیکشن میں شکست تسلیم نہ کرنے اور اپنے ووٹرز کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے لیے اکسانے پر کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ