یمنی فورسز کا سعودی عرب میں شاہ خالد ایئر بیس پر دو ڈرونوں سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب میں شاہ خالد ایئر بیس پر دو ڈرونوں سے حملہ کیا ہے اس سے قبل یمنی فورسز نے ریاض میں تیل کپنی آرامکو کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب میں شاہ خالد ایئر بیس پر دو ڈرونوں سے حملہ کیا ہے اس سے قبل یمنی فورسز نے ریاض میں تیل کپنی آرامکو کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔

یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کے اندر سعودیہ کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو اس وقت تک بھر پور انداز میں نشانہ بنائیں گے جب تک یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری اور مسلط کردہ جنگ بند نہیں ہوجاتی ۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں دوبار سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی فورسز نے پہلے ریاض میں تیل کی کمپنی آرامکو پر 6 ڈرونز سے حملہ کیا اور اس کے بعد ملک خآلد ايئر بیس کو 2 ڈرونز سے ناشانہ بنایا۔ یمنی فوج ماضی کی نسبت جدید ترین ہتھیاروں سے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورس نے اس سے قبل کل رات ابہا میں سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی مراکز میں کام کرنے والے غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ان مراکز سے دور رہیں کیونکہ سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی مراکز یمنی فورسز کے نشانے پر ہیں۔

News Code 1905735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =