میڈرڈ میں کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں زوردار دھاماکے سے 2 افراد ہلاک

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک کثیرمنزلہ رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ  میں  ایک کثیرمنزلہ رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ عمارت کی اوپری منازل مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے عمارت کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالی ہیں۔ عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونا کا خدشہ ہے۔ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جیسے کسی بم دھماکے کی آواز ہوتی ہے تاہم میڈرڈ کے میئر کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔

News Code 1904899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =