16 جنوری، 2021، 10:24 AM

بھارت میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

بھارت میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

بھارت میں آج سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگيا ہے، پہلے مرحلے میں ہائی ریسک طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں آج سے کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگيا ہے، پہلے مرحلے میں ہائی ریسک طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے جولائی تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر برطانیہ میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ڈھائی لاکھ افراد کو ویکسین لگا ئی گئی۔

دوسری جانب امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکا بھر میں ہزاروں ویکسی نیشن مراکز اور موبائل اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبر دار کیا ہے کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں امریکہ میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

News ID 1904832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha