5 جنوری، 2021، 3:44 PM

عمان کے بادشاہ کا خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

عمان کے بادشاہ کا خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمان کے بادشاہ خلیج فارس تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر العلاء میں سعودی بادشاہ کی دعوت پر خلیج فارس تعاون کونسل کا آج سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔ عمان کے ذرائع کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کا ایجنڈا مشخص نہیں ہےلہذا ایسے اجلاس میں شرکت سے کوئي فائدہ نہیں ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے اشاروں  پر سعودی عرب، عرب ممالک کو ایران کی خلاف متحدہ کرنے کی سر توڑکوشش کررہا ہے لیکن ابھی تک اسے شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سعودی عرب کا اسلامی ممالک کی متحدہ فوج بنانے کا منصوبہ بھی ناکام ہوگیا ۔ سعودی عرب نے متحدہ  فوج کا سربراہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو بنایا تھا۔

News Code 1904684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha