5 مئی، 2025، 7:41 PM

قابض صیہونیوں کو الٹی ہجرت مجبور کریں گے، یمنی رہنما

قابض صیہونیوں کو الٹی ہجرت مجبور کریں گے، یمنی رہنما

یمن کی انصار اللہ کے ایک رکن نے قابض صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی مزاحمت انہیں معکوس ہجرت پر مجبور کر دے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے سینئر رکن حزام الاسد نے کہا کہ یمنی افواج قابض رژیم کو سرپرائز دیں گی اور یہ حملے مقبوضہ علاقوں سے الٹی ہجرت کے عمل کو متحرک کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے واقعات، صیہونیوں کو فلسطین سے باہر ان کے ملکوں میں واپس جانے پر مجبور کریں گے۔

انہوں نے زور کہ یمن غزہ کے مظلوموں باشندوں کی حمایت میں صیہونی رژیم کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا۔

گزشتہ روز یمنی فوج نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کو ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کی پروازیں منسوخ جب کہ کئی بڑی ہوائی کمپنیوں کی بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

News ID 1932429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha